info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ الطَّارِق

Surah Tariq

Read Surah Tariq or Listen Audio Surah Tariq - It is the 86 Surah in the Quran with 17 verses, you can read full Surah Tariq online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more

Voice: Dr Asrar Ahmed

Surah Tariq Ayat 1 to 17

شُروع اَللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم ‏﴿ 1﴾ ‏ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے ‏﴿ 2﴾ ‏ وہ تارا ہے چمکنے والا ‏﴿ 3﴾ ‏ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ‏﴿ 4﴾ ‏ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے ‏﴿ 5﴾ ‏ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے ‏﴿ 6﴾ ‏ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ‏﴿ 7﴾ ‏ بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے ‏﴿ 8﴾ ‏ جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے ‏﴿ 9﴾ ‏ تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا ‏﴿ 10﴾ ‏ آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے ‏﴿ 11﴾ ‏ اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے ‏﴿ 12﴾ ‏ کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے ‏﴿ 13﴾ ‏ اور بیہودہ بات نہیں ہے ‏﴿ 14﴾ ‏ یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں ‏﴿ 15﴾ ‏ اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں ‏﴿ 16﴾ ‏ تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو ‏﴿ 17﴾ ‏

More Surah Tafseer