info@themuslim360.com +92 51 4862317

سُوْرَۃُ الشَّمْس

Surah Shams

Read or Listen Audio Surah Shams Online. Surah Shams (The Sun) is the 91th Surah of the Holy Quran, consists of 15 verses. Surah Shams was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.

Voice: Abd-Ur Rahman As-Sudais & Su'ood As-Shuraim

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی ‏﴿ 1﴾ ‏ اور چاند کی جب اس کے پیچھے نکلے ‏﴿ 2﴾ ‏ اور دن کی جب اُسے چمکا دے ‏﴿ 3﴾ ‏ اور رات کی جب اُسے چھپا لے ‏﴿ 4﴾ ‏ اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ‏﴿ 5﴾ ‏ اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا ‏﴿ 6﴾ ‏ اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضا) کو برابر کیا ‏﴿ 7﴾ ‏ پھر اس کو بدکاری (سے بچنے) اور پرہیزگاری کرنے کی سمجھ دی ‏﴿ 8﴾ ‏ کہ جس نے (اپنے) نفس (یعنی روح) کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا ‏﴿ 9﴾ ‏ اور جس نے اسے خاک میں ملایا وہ خسارے میں رہا ‏﴿ 10﴾ ‏ (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر کو) جھٹلایا ‏﴿ 11﴾ ‏ جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا ‏﴿ 12﴾ ‏ تو خدا کے پیغمبر (صالح) نے ان سے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے عذر کرو ‏﴿ 13﴾ ‏ مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا ‏﴿ 14﴾ ‏ اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں ‏﴿ 15﴾ ‏