MUSLIM360
DOWNLOAD OUR APP
The Muslim 360 application is available on Google Play Store and App Store.so please ensure that you download the latest version available to enjoy the latest features and updates.
DOWNLOAD OUR APP
The Muslim 360 application is available on Google Play Store and App Store.so please ensure that you download the latest version available to enjoy the latest features and updates.
سُوْرَۃُ الإِنْفِطَار
Read Surah Infitar or Listen Audio Surah Infitar - It is the 82 Surah in the Quran with 19 verses, you can read full Surah Infitar online. The surah's position in the Quran in Juz 30 and it is called Makki Sura. . . Read more
Surah Infitar Ayat 1 to 19
شُروع اَللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب آسمان پھٹ جائے گا ﴿ 1﴾ اور جب تارے جھڑ پڑیں گے ﴿ 2﴾ اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے ﴿ 3﴾ اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی ﴿ 4﴾ تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا ﴿ 5﴾ اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا ﴿ 6﴾ (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا ﴿ 7﴾ اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ﴿ 8﴾ مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو ﴿ 9﴾ حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں ﴿ 10﴾ عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے ﴿ 11﴾ جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں ﴿ 12﴾ بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ ﴿ 13﴾ اور بدکردار دوزخ میں ﴿ 14﴾ (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے ﴿ 15﴾ اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے ﴿ 16﴾ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿ 17﴾ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ ﴿ 18﴾ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا ﴿ 19﴾