MUSLIM360
DOWNLOAD OUR APP
The Muslim 360 application is available on Google Play Store and App Store.so please ensure that you download the latest version available to enjoy the latest features and updates.
DOWNLOAD OUR APP
The Muslim 360 application is available on Google Play Store and App Store.so please ensure that you download the latest version available to enjoy the latest features and updates.
سُوْرَۃُ الفَجْر
Read or Listen Audio Surah Fajr Online. Surah Fajr (The Dawn) is the 89th Surah of the Holy Quran, consists of 30 verses. Surah Fajr was revealed in the city of Makka so it is called “Makki” Surat.
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
فجر کی قسم ﴿ 1﴾ اور دس راتوں کی ﴿ 2﴾ اور جفت اور طاق کی ﴿ 3﴾ اور رات کی جب جانے لگے ﴿ 4﴾ اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا) ﴿ 5﴾ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا ﴿ 6﴾ (جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد ﴿ 7﴾ کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے ﴿ 8﴾ اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے ﴿ 9﴾ اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا ﴿ 10﴾ یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے ﴿ 11﴾ اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے ﴿ 12﴾ تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا ﴿ 13﴾ بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے ﴿ 14﴾ مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی ﴿ 15﴾ اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا ﴿ 16﴾ نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے ﴿ 17﴾ اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو ﴿ 18﴾ اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو ﴿ 19﴾ اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو ﴿ 20﴾ تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی ﴿ 21﴾ اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے ﴿ 22﴾ اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا) ﴿ 23﴾ کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا ﴿ 24﴾ تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا ﴿ 25﴾ اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا ﴿ 26﴾ اے اطمینان پانے والی روح! ﴿ 27﴾ اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی ﴿ 28﴾ تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا ﴿ 29﴾ اور میری بہشت میں داخل ہو جا ﴿ 30﴾